سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں آٹاکی قیمتوں کو دوبارہ پر لگ گئے، 20کلو کا پنجابی آٹے کا تھیلہ 60 روپے اور سواتی آٹا 70روپے تھیلہ مہنگاہوگیا،سرکاری نرخ پر ملنے والا آٹا بھی ملنا دشوار ہوگیا سوات کے ملوں سے آٹا اور گندم دیگر اضلاع میں سمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، متعلقہ حکام نے چپ سادھ لی، عوام نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا، سوات کے مرکزی شہر کی مارکیٹ میں ایک بار پھر آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، پنجاب سے سے آنے والے بیس کلوگرام تھیلہ کی قیمت 920روپے سے بڑھ کر 980 روپے ہوگئی ہے جبکہ سواتی آٹا کا تھیلہ 830 روپے سے بڑھ کر 900روپے میں فروخت ہورہا ہے، انتظامیہ کی جانب سے فلور ملوں کو سواتی آٹا 780 روپے میں فروخت کرنے کے احکامات بھی نظراندازکردئے گئے ہیں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ ملوں سے انہیں سستا آٹا فراہم نہیں کیا جارہا، دوسری جانب سوات سے دوسرے اضلاع میں بھی آٹا اور گندم سمگل ہونے کاانکشاف ہوا ہے لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کسی قسم کی کاروائی نہیں کی گئی ہے عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سوات میں آٹا قیمتوں کو دوبارہ پر لگ گئے، سواتی آٹا 70روپے تھیلہ مہنگاہوگیا،
