سوات(مارننگ پوسٹ)کالام کے علاقے مٹلتان سے مہوڈنڈ تک پلوگاہ نامی گاؤں کا گذشتہ تین ماہ سے زمینی راستہ منقطع مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا، مقامی لوگوں کے مطابق سردی شروع ہوتی ہے بڑی سڑک برف باری سے ڈھکی ہوئی تاحال حکومتی اداروں نے سڑک کو برف سے پاک کرنے کے لئے کسی قسم کی اقدامات نہیں اٹھائے گذشتہ روز گاؤں میں میت ہوگئی جن کو لوگوں نے کندھوں پر میلوں سفر طے کرکے اپنے آبائی گاؤں میں دفنادیا۔ مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ بھی پاکستانی ہے اور اس ملک کے شہری ہیں مگر باربار مقامی سیاستدانوں اور عوامی نمائندگان کے علم میں مزکورہ مشکلات لائے جاچکے ہیں مگر تاحال اس پر کسی نے عملی کام شروع نہیں کیاہے۔
مٹلتان سے مہوڈنڈ تک پلوگاہ گاؤں کازمینی راستہ برف باری کی وجہ سے گذشتہ تین ماہ سے بند،لوگوں کوسخت مشکلات
