شانگلہ میں یوفون اور زونگ سروس نے کام چھوڑدیا،دونوں نیٹ ورک کے ٹاور ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری میں ہونے کے باوجودسروس کی کارکردگی صفر ہے جبکہ ٹیلی نار کا سگنل انتہائی کمزور ہے جس کے سبب لوگوں کوایک دوسرے کے ساتھ بروقت رابطہ کرنے میں شدیدمشکلات اور پریشانی کاسامناہے اور اس صورتحال نے انہیں ذہنی کوفت میں مبتلاکررکھاہے،ایک طرف موبائل سروس ناقص ہے اوردوسری جانب صارفین سے بے جا بیلنس کاٹ لیاجاتاہے،موبائل کمپنیوں نے لوٹ مارکابازارگرم کررکھاہے مگر ان سے پوچھنے والاکوئی نہیں،شانگلہ اورخاص کر الپوری کے عوام نے ان تینوں کمپنیوں کے ذمہ داروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی میں بہتری لاکرصارفین کی پریشانی دور کریں بصورت دیگر وہ احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔
ضلع شانگلہ میں یوفون اور زونگ کے خراب سروس نے عوام کو مایوس کردیا
