سوات: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات گنڈاپور کے طرف سے مدد گار پولیس کے لئے جدید باڈی وارن کیمراز مہیا, تھانوں میں تعینات عوام الناس کے مدد کے لئے تعینات مدد گار پولیس کے لئے جدید کیمراز مہیا کئیں۔ "ڈی پی او سوات”

تفصیلات کے مطابق: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ہ اختر حیات گنڈاپور کے جانب سے مختلف کے تھانوں میں سائلین کے مدد کے لئے تعینات مددگار پولیس کے لئے 14 جدید کیمراز مہیا کئے گئے تھیں,ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے تھانوں میں تعینات مددگاروں کے ساتھ آج اپنے دفتر میں میٹنگ کی اور انہیں کمیرہ جات کے استعمال کے حوالے سے اگاہ کیا اور 14 مختلف پولیس سٹیشنز کے مددگاروں کو باڈی وارن کیمراز حوالے کئیں۔

عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور ا نے کہا کہ سوات پولیس عوام الناس کی مدد کے لئے ہر دم کوشاں ہیں ،سوات پولیس کے طرف سے تھانوں میں آنے والے سائلین کو ہر قسم مدد فراہم کی جائیگی ،انہوں نے مدد گار پولیس کے جوانوں سے تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ عزت واحترام سے پیش آنے اور لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ کہا کہ قانونی مدد کے طلب گار افراد کو فوری قانونی معاونت فراہم کرنے سمیت ان کے مسائل بر وقت حل کئے جائیں۔