مینگورہ:رمضان المبارک کاپہلاروزہ،سبزیوں اورمرغیوں کے نرخوں کوپرلگ گئے،روزہ دار پریشانی میں مبتلا،انتظامیہ سے نرخوں کا تعین کرنے کی اپیل،رمضان المبارک کے آتے ہی مینگورہ شہر میں کاروباری لوگوں نے من مانیوں کا سلسلہ شروع کردیا،ٹماٹر 150مٹر180 فروخت ہونے لگے،
دیگراشیاء کے نرخ بھی قابو سے باہر ہیں جس کے سبب روزہ دار شدیدپریشانی میں مبتلاہوگئے ہیں جن کا کہناہے کہ رمضان المبارک رحمتوں اوربرکتوں کا مہینہ ہے مگرمقام افسوس ہے کہ حکمرانوں اورکاروباری لوگوں نے اس مبارک مہینے میں روزہ داروں کی کھالیں ادھیڑنے کا سلسلہ تیزکردیاہے،عوام کہتے ہیں کہ یہاں کے لوگ پہلے سے مہنگائی،بے روزگاری اورمعاشی بدحالی کا شکار ہیں ایسے میں ان کے کاندھوں پر مزید مہنگائی اور مسائل کا بوجھ ڈالنا ظلم کی انتہاہے،اس وقت شہر کے بازاروں میں ایک طرف ناقص اشیاء کاکاروبار ہورہاہے تودوسری طرف من مانے نرخ بھی چل رہے ہیں،مقامی حلقوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ عوام کو مناسب نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ ان کی پریشانیوں میں کمی آسکے
مینگورہ:رمضان المبارک میں سبزیوں اورمرغیوں کے نرخوں کوپرلگ گئے،روزہ دار پریشان
