سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جنوبی کوریا کے عالمی شہرت یافتہ مارشل آرٹس پلیئر ماسٹر سیونگ اوہ چوئی بلیک بیلٹ (5ویں ڈین/کوکیوون) نے گزشتہ روز سوات تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سوات کا ایک روزہ دورہ کیا ۔

سوات سپورٹس آفس مکانباغ میں واقع سوات تائیکوانڈو کلب میں منعقد ہونے والےانٹر نیشنل ڈگری (بیلٹ پروموشن) ٹسٹ میں آمد پر کورین ماسٹر سیونگ اوہ چوئی بلیک بیلٹ 5thڈان کوکیوون کو سوات تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر فرمان علی،سیکرٹری آیاز نائیک ،ایسوسی ایٹ سیکرٹری ابراہیم جبکہ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری مرتضی بنگش بلیک بیلٹ 7Th ڈان اور ماسٹر صداقت 5thڈان نے خوش آمدید کہا۔

بعد ازاں کھلاڑیوں اور دیگر شرکاء سے ان کا تعارف بھی کرایا گیا۔ کورین ماسٹر سیونگ اوہ چوئی نے بچوں سے بیلٹ پروموشن ٹسٹ لیا جس میں کامیاب کھلاڑیوں کو انہوں نے مبارک باد دی کورین ماسٹر سیونگ اوہ چوئی بلیک بیلٹ 5thڈان کوکیوون نے ینگ تائیکوانڈو پلیئرز اور کوچزمیں ٹارگٹ بھی تقسیم کیے۔

اس موقع پران کا کہنا تھا کہ تائیکوانڈو کی ٹریننگ سے بچوں سمیت نوجوانوں کا سیلف ڈیفنس اور فزیکل فٹنس مضبوط ہوتی ہے جبکہ قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں لہٰذا میرا لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تائیکوانڈو سمیت مارشل آرٹس کے کسی بھی سٹائل کی تربیت ضرور دلوائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جولائی کے مہہینے میں سوات میں ایک ہفتہ تائیکوانڈو کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا جس میں میں سوات ریجن کے کوچز کو نئے مہارت کی تربیت دی جائیگی۔
سوات تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کیجانب سے مہمانی خصوصی کو سوات کے سیاحتی مقامات ،جاروگو آبشار،سفید محل،فضاگٹ کی سیر بھی کرائی گئی جس وہ کافی محظوظ ہوئے آخر میں مہمانی خصوصی کو سوات کے روائتی شال اور پکول پہنائی گئی۔