سوات۔قطرچیئریٹی اور سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپٹلزسیدو شریف سوات کے مابین یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے لئے جدیدمشینری جس کے ذریعے گردوں کے پتھروں کے بغیر اوپن سرجری کے آپریشن ہوتاہے ایم او یو پر دستخط ہوئے،مشنری کی حوالگی کے موقع پریورالوجی آپریشن تھیٹر میں تقریب منعقد ہوئی جس سے پروفیسر
ڈاکٹراسرارالحق پرنسپل سیدو میڈیکل کالج،ایم ایس ڈاکٹرملک ضیاء اللہ خان،پروفیسرڈاکٹرسمیع اللہ،پروفیسرڈاکٹرنظام الدین اور ایچ او ڈی انستھزیا پروفیسرڈاکٹر شعیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارامقصددکھی انسانیت کی خدمت ہے اوراس مقصد کے حصول اورتکمیل کیلئے دن رات کوشاں رہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ مذکورہ مشنری ملنے سے مریضوں کو کافی سہولت میسرآئے گی جس کے ذریعے ان کا مقامی سطح پرعلاج معالجہ کیاجاسکے گا،ایم ایس ڈاکٹرملک ضیاء اللہ خان اوردیگر شرکاء نے مشنری کی فراہمی کواحسن اقدام قراردیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہسپتال کیلئے مزید اسی طرح کی جدیدسہولیات بھی فراہم کی جائیں گی،تقریب میں اوٹی سٹاف نے شرکت کی اور قطرچیئریٹی کا شکریہ ادا کیا۔
سیدو اسپتال کے یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے لئے جدید مشینری فراہم کرنے کے لئے ایم او یو پر دستخط
