سوات:آج کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ اور ڈپٹی کمشنر سوات عر فان اللہ خان وزیر نے یتیم بچوں اور بچیوں کا ادارہ خپل کور فاونڈیشن کا دورہ کیا۔منگل کے روز دورہ کے دوران انہوں نے زیر کفالت بچوں سے ملاقات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ادارہ کے ڈائریکٹرمحمد علی نے انہیں ادارہ کی جانب سے بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر مکمل بریفنگ دی۔
خپل کور فاونڈیشن ڈائریکٹر محمد علی نے بریفنگ میں بتایا کہ یہ ادارہ 1996 قائم کیا گیا جو مخیرافراد کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان اور ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر نے یتیم بچوں کی بہترین کفالت معیاری تعلیم کی فراہمی اور اعلی رہائش اور خوراک کے انتظام پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔آخر میں خپل کور انتظامیہ کیجانب سے مہمانانی گرامی کو یادگاری سونیئر بھی پیش گیا