سوات:ٹانک کے علاقہ گومل میں مردم شماری ڈیوٹی کے دوران فائرنگ سے جاں بحق سوات کا رہائشی پولیس اہلکار خان نواب کو آبائی قبرستان ارکوٹ مٹہ میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ وہ گذشتہ روز ٹانک میں ڈیوٹی کے دوران دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہوا تھا۔