سوات:پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتون اور ایم این اے علی وزیر نے کہا ہے کہ پختونوں کو اپنے وسائل اور مسائل کے لئے اکھٹا ہونا ہوگا۔ جب تک پختون اکھٹے نہیں ہوں گے، اس وقت تک پختونوں کے وسائل پر دوسرے لوگ قابض رہیں گے۔ کبل کے علاقہ علی گرامہ میں ورکرز کنونشن سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پختون سرزمین کو خدانے بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے، لیکن اس کے باوجود پختون بیرونی ممالک اور اندرونِ ملک مزدوریوں کے لئے جاتے ہیں۔ ہم ایسے وطن میں رہتے ہیں جہاں ہم مالامال ہوں، لیکن ہمارے وسائل پر دوسرے لوگ مزے کر رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ پختون قوم اور خاص کر نوجوانوں کو متحد کردیں، تاکہ ہم اپنا حق لے سکیں۔