سوات:کوہستان بلڈ ڈونیشن سوسائٹی کے دو سال مکمل ہونے پر لقمان انٹر نیشنل ہسپتال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے مہمانِ خصوصی شہزادہ میاں گل شہریار امیر زیب تھے۔ تقریب میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سو سائٹی کے صدر ولایت اناکار وال نے کہا کہ خون عطیہ کرنا ثواب کا کام ہے اور یہ کسی انسان کی زندگی بچا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سوسائٹی کو چند نوجوانوں نے بنایا تھا اور اب یہ پورے صوبے میں کام کر رہا ہے۔