سوات: بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی 20 سے 30 جنوری 2023 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک معطل رہے گی۔ پیسکو کہ جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 132 کے وی جی ایس ایس سیدوشریف، 132 کے وی جی ایس ایس بریکوٹ، 132کے وی جی ایس ایس خوازہ خیلہ، 132کے وی جی ایس ایس ڈگر، 132کے وی جی ایس ایس واڑئی، 66کے وی دیر، 132کے وی جی ایس ایس جوٹالش، 132کے وی جی ایس ایس مدین، 132کے وی جی ایس ایس مٹہ، 132کے وی جی ایس ایس بشام، 33کے وی تھاکوٹ، 33کے وی پٹن، 132 کے وی جی ایس ایس شانگلہ، 132 کے وی جی ایس ایس سادھو، 132 کے وی جی ایس ایس منڈہ، 132 کے وی جی ایس ایس چکدرہ، 132 کے وی جی ایس ایس لال قلعہ، 66کے وی تیمر، 132 کے وی جی ایس ایس درگئی اور 132کے وی جی ایس ایس بٹ خیلہ سے بجلی کی فراہمی 20سے 30 جنوری 2023کو صبح نو سے دوپہر ایک بجے تک معطل رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔