پیسکو سوات کے ساتھ بجلی میٹر ختم ہوگئے جس کی وجہ سے نئے کنکشن بند ہوگئے۔ پیسکو کو ہر ماہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں پیسکو صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے نئے کنکشن کے لئے داخلے کئے ہیں اور رقم بھی بنک میں جمع کرائی ہے، لیکن ان کو کنکشن نہیں لگ رہے۔ اس سلسلے میں پیسکو حکام نے رابطہ پر میڈیا کو بتایا کہ سٹور میں میٹر ختم ہوگئے ہیں۔ ان کو نہیں معلوم کہ نئے میٹر کب آئیں گے اور جب بھی نئے میٹر آنا شروع ہو جائیں گے، تو صارفین کو کنکشن لگائے جائیں گے۔