سوات:وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کا وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے بیان کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ معزز سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وفاق کے خلاف طاقت کے استعمال کے اعلان کا نوٹس لے،صوبے کی فورس کو استعمال کرنے کا بیان خانہ جنگی کے اعلان کے مترادف ہےاورثابت ہوگیا ہے کہ عمران نیازی پاکستان میں فساد کرانے کی تیاری کر رہا ہے وفاقی حکومت وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے اعلان جنگ کا نوٹس لے کر کارروائی کرے،ملک میں خانہ جنگی کرانے کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگایا جائے ۔ وفاق پاکستان کی وحدت اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے وفاقی حکومت فوری  آئینی و قانونی اقدامات کرے انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی فورس عمران نیازی اور وزیر اعلی کی ذاتی فورس نہیں کہ وہ اسے ملک میں فساد اور انتشار کے لئے استعمال کرے فورس سرکاری خزانے سے تنخواہیں لیتی ہے اور قانون کی پابند ہے