مینگورہ:ویلج کونسل امانکوٹ کے عوام کے مسائل سے آگاہ ہوں، گلی کوچوں کی مرمت،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اوردیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے،ان خیالات کا اظہارویلیج کونسل امانکوٹ وارڈ 1 سے آزادامیدواربرائے یوتھ کونسلر سید بلال خان نے انتخابی مہم کے دوران کیا ہے،انہوں نے کہاکہ علاقے میں سالوں سے موجود مسائل کے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں،ہمارامقصدعوام کی خدمت اور علاقے کے مسائل کا حل ہے اوراس مقصد کے حصول کے لئے میدان میں نکلے ہیں،انہوں نے کہاکہ علاقے کے عوام کا اعتماد بدستور برقرار رکھیں گے جبکہ ان کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں رہیں گے۔