سوات میں کورونا وائرس سے متاثر ہ مزید 39 افراد صحت یاب ہوگئے۔ مزید15افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کے ترجمان ارشد جمال کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد3980 اور صحت یاب افراد کی تعداد3790ہوگئی۔ اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد64ہے اور1039مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔
سوات میں مزید15افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
