سوات:ضلع سوات میں کورونا وائرس نے پھر اپنے پنجے گھاڑنا شروع کردئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید7افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق سوات میں کورونا مریضوں کی تعداد 3160 ہوگئی۔ 96 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ تعلیمی اداروں میں متاثرہ افراد کی تعداد30 ہوگئی اور31 کے نتائج کا انتظار ہے۔ہائی رسک ایریا میں متاثرہ افراد کی تعداد 49 ہوگئی۔ ایک ٹیسٹ کے نتیجے کا انتظار ہے۔ سنیٹینیل ایریا (sentinel) میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 77ہوگئی اور48مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔
سوات میں کورونا دوبارہ تیزی سے پھیلنے لگا،مزید 7 افراد میں وائرس کی تصدیق
