امجد علی اُتمانخیل
نوابِ دیر شاہجہان جس نے ریاستِ دیر پر 1924 سے1960 تک راج کیا.آپکی نوابی کا سورج 18 اکتوبر 1960 کو پاک فوج کے 14FF رجمنٹ نے غروب کیا…یہ کہانی ہمارے گاؤں ہریانکوٹ کے ایک ریٹائرڈ فوجی حوالدار عبدالغنی کی زُبانی آپکے سامنے پیش کر رہے ہے .عبدالغنی جسکا تعلق اُتمانخیل قبیلے کے سواڑخیل شاخ سے ہے.آپ 12 دسمبر 1938 کو پیدا ہوئےاور 18 نومبر 1959 کو پاک فوج میں شمولیت اختیار کی.اپریل 1960 میں آپ 14FF رجمنٹ میں شامل ہوئے.اس رجمنٹ کو صدر ایوب نے نوابِ دیر شاہجہان کی نوابی ختم کرنے اور دیر ریاست کو پاکستان میں شامل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا.اُس وقت 14FF رجمنٹ کی کمان بریگیڈئر طور گل آف شیرگڑھ کر رہے تھے.عبدالغنی کہتے ہے,کہ ہماری رجمنٹ نے بڑی چالاکی سے نوابِ دیر کے ایک بیٹے شاہ خسرو کو اعتماد میں لیا.اُس سے پاک فوج میں اعلٰی عُہدہ دینے کا وعدہ بھی کیا گیا.اور شاہ خسرو کو ساتھ ملا کر نوابِ دیر شاہجہان کو ریاستِ دیر سے جلاوطن کرنے کا منصوبہ تیار کیا.منصوبے کے مطا بق پاک فوج نے نوابِ دیر سے چترال تک اپنی فوج لے جانے کے لئے راستہ مانگا.اور اسکے ساتھ ہی نوابِ دیر کو یہ باور کرایا گیا.کہ پاک فوج نوابِ دیر کی خان آف خار اور افغانستان کی طرف سے حملے کی صورت میں حفاظت بھی کرے گی.پاک فوج کا 14 فرنٹیئر فورس رجمنٹ اپنے مشن پر ریاستِ دیر میں چکدرہ پُل سے گُزرنے لگا.اُس وقت نوابِ دیر کے ایک اور بیٹے جندول خان کو پاک فوج کے منصوبے کا پتہ چلا.تو اُس نے اپنے باپ کے حُکم سے چکدرہ پُل توڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا.پاک فوج نے دیر ریاست کے علاقے مُنڈہ میں پڑاؤ ڈالا.اور باقی فوج دیر ریاست کے دارلحکومت کو روانہ ہوئی.7 اپریل 1960 کو پاک فوج نے دارلحکومت دیر شہر کو گھیرے میں لیا.اور جب 8 اپریل کی صُبح نوابِ دیر کو پاک فوج نے میٹنگ کے لئے بُلایا.نوابِ دیر نے اپنے خاص میر مُنشی سے صلاح مشورہ کیا.اور نوابِ دیر پاک فوج سے مُزاکرات کے لئے روانہ ہوا.پاک فوج کے ساتھ بڑی دیر تک مُزاکرات ہونے کے بعد نوابِ دیر دیر ریاست سے ہاتھ دُھونے پر مجبور ہُوا.اُسی وقت پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر دیر ریاست کے دارالحکومت کے قریب ایک مقام میری کس میں لینڈ کر گیا.ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے سے پہلے نوابِ دیر نے ایک آہ بھر کر دیر ریاست پر آخری نظر ڈالی .اُس وقت نوابِ دیر نے چادر اُوڑھ رکھی تھی.ہیلی کاپٹر نے دیر ریاست سے اُڑان بھری اور آپ کو مُنڈہ لایا گیا اور پھر وہاں کُچھ آرام کرنے کے بعد آپ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور شہر گُلبرگ ٹاؤن میں پُہنچا کر نظر بند کردیا گیا..نوابِ دیر کی نوابزم کا خاتمہ پُرامن انداز سے کرنے پر پاک فوج کے 14 فرنٹئیر رجمنٹ کے ہر فوجی کو دیر ریاست کے نام سے مِڈلز بھی دئے گئے.تصاویر میں آپ بریگئڈیر طورگل آف شیرگڑھ اور حوالدار عبدالغنی کو دیکھ سکتے ہیں
