اسلام آباد: سعودی حکومت نے عمرہ اور خانہ کعبہ کے طواف کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع کر دی گئی۔خواہشمند افراد 8 مارچ تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔اس حوالے سے قرعہ اندازی 12 مارچ کو ہو گی۔نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو درخواستیں وصول کریں گے۔ملک بھر میں ایک لاکھ سے زائد ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔وزارتِ مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عازمین حج کو درخواست فارم اور حج 2020 کے اخراجات جمع کرانے کے لیے سہولت دینے کی غرض سے مجاز بینک اپنی مقررہ شاخیں بروز ہفتہ اور اتوار 7 مارچ 2020 اور 8 مارچ 2020 کو صبح 10 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی۔
وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کو اب تک سرکاری حج سکیم کے تحت 1لاکھ 40ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

یہ درخواستیں سرکاری حج سکیم کے تحت ہیں ۔ حج درخواستیں موصول کرنے والے بینک ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔جب کہ دوسری جانب سعودی شہریوں کو خانہ کعبہ کے طواف کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم احرام پہنے افراد خانہ کعبہ میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔دو روز قبل کرونا وائرس کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی عرب نے جراثیم کش اقدامات کی وجہ سے دونوں مقدس مقامات کو بند کر دیا تھا جس کے بعد پوری دنیا میں ہنگاما برپا ہو گیا تھا۔ کیونکہ 40 سالوں میں ایسا کبھی دیکھنے میں نہیں آیا کہ مسجد الحرم اور مسجد نبوی کو بند کر دیا گیا ہو۔ یہ دو وہ مقامات ہیں جہاں ہر وقت مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد عبادے کی غرض سے موجود ہوتی ہے۔گزشتہ روز ان مقاما ت کو جب بند کیا گیا تو پورے عالم اسلام میں سعودی عرب حکومت کی جانب سوال اٹھائے گئے ، لیکن اب جراثیم کش اقدامات کے بعد دونوں مقدس مقامات کو عبادت کے کئے کھول دیا گیا ہے۔