سوات(مارننگ پوسٹ) سوات سیاحتی علاقہ کالام میں فلائنگ کوچ ڈرائیورز کی من مانیا ،سرکاری نرخنامہ 137 روپے فی سواری مقرر ہونے کے باوجود ڈرائیورز 300 روپے لینے لگے،عوام میں سخت غم و غصے کا اظہار،لوگوں کا کہنا ہے کہ کالام کا نیا روڈ بننے کے بعد فلائنگ کوچ سرکاری کرایہ فی کس 137 روپے مقرر کیا گیا تھا جس میں اب فلائنگ کوچ مالکان نے خود ساختہ اضافہ کرکے 300 روپے مقرر کردیا ہے،جو ہمارے ساتھ ظلم کے مترادف ہے،کالام اور دوسرے علاقوں کے لوگوں نے اعلی حکام سےسخت نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے
کالام: فلائنگ کوچ ڈرائیورز کاکرایوں میں خودساختہ اضافہ ،عوام سخت پریشان
