اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے اپنے بچے لندن اور امریکہ سے لائیں پھر تبدیلی کی بات کریں ملائیشیا اور دبئی میں جائیدادوں کا الزام لگانے والے کچھ بھی ثابت کر دیں تو پھانسی پر چڑھنے کو تیار ہوں 25جولائی کو پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کی تحریک کا آغازہو گا جس میں وزیراعظم کو میانوالی پہنچا کر دم لیں گے جب کسی معاشرے میں مڈل کلاس ختم ہو جائے تووہاں پر انقلاب کوئی نہیں روک سکتا اپوزیشن کا احتجاج ثابت کردے گا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو اب کوئی بھی عوامی غضب سے نہیں بچا سکتا حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر بجٹ بنایا لیکن اب ٹیکسز کی شرح کو قبول نہیں کیا جارہا ہے یہ باتیں انہوں نے بدھ کی شام نشتر ہال پشاور میں ہارون بشیر بلور اور ان کے ساتھ23 جاں بحق ہونیوالے پارٹی کارکنوں کی پہلی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں کیں انہوں نے جاں بحق افرادکو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہارون بشیر بلور مرا نہیں بلکہ سب کے دلوں میں زندہ ہے کیونکہ شہید کبھی مرا نہیں کرتے باچا خان کے سپاہیوں کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا دشمن ہمارے جتنے کارکن بھی ماریں گے ہر گھر سے ایک ہارون بشیر بلور نکلے گا انہوں نے اے این پی کے سٹی ڈسٹرکٹ کے صدر سرتاج خان کے قتل پر بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اے این پی سے خوفزدہ قوتیں ہمارے کارکنوں کو ٹارگٹ کر رہی ہیں انہوں نے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتار کا بھی مطالبہ اے این پی سربراہ نے پی ٹی آئی حکومت پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دشوار کر دیا ہے آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق 733ارب روپے کے ٹیکس لگائے گئے ہیں جو حکومت تسلیم کرنے سے انکاری ہے انہوں نے کہا کہ آئے روز مہنگائی بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے جس کا سب سے زیادہ اثر مڈل کلاس طبقے پر پڑ رہا ہے ملک کا ہر شہری اور ہر تاجر پریشان ہے دوسری جانب ملک میں احتساب کا عجیب نظام چل رہا ہے نواز شریف کے بچے اور آصف زرداری کی ہمشیرہ جے آئی ٹی میں پیش ہو رہے ہیں جبکہ وزیراعظم کی ہمشیرہ سلائی مشینوں سے ارب پتی بننے کے باوجود احتساب سے آزاد ہے انہوں نے بی آر ٹی میں کرپشن رپورٹ پر بھی صوبائی حکومت کے حکام پر الزامات لگائے تقریب سے ہارون بلور مر حوم کے چچا اور اے این پی کے مرکزی رہنماء غلام احمد بلور اور سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہارون بشیر بلور ایک نڈر انسان تھے جنہیں خوفزدہ قوتوں نے انہیں بے گناہ قتل کیا تعزیتی ریفرنس میں مرحومین کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
25جولائی کوپی ٹی آئی حکومت ہٹاو تحریک کا آغاز ہوگا،اسفند یار ولی
